
خلیج فارس میں امریکا نے ایک بار پھر اپنے مطالبات منوانے کی امید میں وعدہ خلافی اور پھر جارحیت کے طریقۂ کار کو آزمایا لیکن اس بار معاملہ الگ ہے۔ اس بار امریکا کی عہد شکنی اور جارحیت ایران کی پسپائی کا نہیں بلکہ ایران کی جانب سے اپنی طاقت کے مظاہرے اور واشنگٹن کے لیے جارحیت کی قیمت بڑھنے کا سبب بنے گی۔ یہ ایسی حقیقت ہے جس کے سامنے آنے کا ایک اہم ترین میدان، آبنائے ہرمز ہے۔