
عشروں تک امریکا کے طیارہ بردار بحری جہاز واشنگٹن کی فوجی طاقت کی علامت اور قوموں پر اپنی مرضی مسلط کرنے کا ذریعہ رہے لیکن 2026 میں اسلامی جمہوریۂ ایران کے خلاف جارحیت کے دوران ایک الگ ہی صورت حال سامنے آئی۔ ایران کے اینٹی شپ میزائلوں نے امریکی بحری بیڑے کو نشانہ بنایا اور اسے پسپائی اختیار کرنے پر مجبور کردیا۔ یہ ایک ایسی تبدیلی ہے جو خطے کے سمندری علاقوں سے امریکا کی فوجی موجودگی کے خاتمے کو مزید قریب کررہی ہے۔ چنانچہ رہبر انقلاب اسلامی امام سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای نے 28 ستمبر 2026 کو کہا: "عنقریب ہی بحیرۂ عرب بھی خود کو ان (جارح دشمنوں) سے خالی کرا لے گا۔"