
وہ دن، جن کی طرف وہ ہمارے ملک کو واپس لے جانے کی خواہش رکھتے ہیں، پسماندگی، ذلت و خواری، انحصار اور عالم اسلام میں ایران کی بدنامی سے بھرے ہوئے تھے اور یہ دن، جن میں ہم زندگی گزار رہے ہیں، ترقی، عزت، خود مختاری اور عالم اسلام بلکہ پوری دنیا میں حیثیت و اعتبار کے عروج کے دن ہیں۔ آج کچھ لوگ ہمیں دنیا کی چوتھی سپر پاور سمجھتے ہیں۔ البتہ وہ دنیوی حساب کتاب کی بنیاد پر ایسا کہتے ہیں لیکن الہی حساب کتاب کے مطابق وہ ملک، جو خود کو عترت طاہرہ صلوات اللہ و سلامہ علیہم اجمعین سے وابستہ سمجھتا ہے، جس کے اکثر افراد ان بزرگ ہستیوں سے دلی لگاؤ رکھتے ہیں اور حق کے قیام کے لیے کسی خوف کا شکار نہیں ہیں، دنیا کی پہلی طاقت ہے۔
آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای
6 اکتوبر 2026