rahbar.ir

ڈاکٹر پزشکیان کی صدارت کے تیسرے سال کے آغاز کے موقع پر

صدر مملکت کی رہبر انقلاب سے ملاقات اور ملک کے معاشی اور فوجی مسائل پر گفتگو

جناب ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے اپنی صدارت کے تیسرے سال کے آغاز کے موقع پر رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای سے ملاقات اور گفتگو کی۔

اس ملاقات میں ملک کے مسائل اور مشکلات، بالخصوص عوام کی معاشی ضروریات، تیسری مسلط کردہ جنگ کی موجودہ صورت حال اور اس کے آئندہ حالات، فوجی شعبے میں ہونے والی پیش رفت، "مالی، زر مبادلہ اور توانائی" کے وسائل کی فراہمی اور اخراجات کے انتظام سے متعلق راہیں، نیز بیرونی فریقوں کے ساتھ اقتصادی لین دین کے بارے میں تفصیل سے تبادلۂ خیال کیا گیا۔