rahbar.ir

رہبر انقلاب آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کے حکم سے

ڈاکٹر محسن رضائی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل میں رہبر انقلاب کے نمائندے منصوب

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای نے ایک فرمان کے ذریعے جناب ڈاکٹر محسن رضائی کو اعلیٰ قومی سلامتی کونسل میں اپنا نمائندہ مقرر کیا ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی کا حکمنامہ حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

برادر محترم جناب ڈاکٹر محسن رضائی

آپ کے قیمتی تجربات کے پیش نظر میں آپ کو، جو آٹھ سالہ قابل فخر مقدس دفاع کے پیشرو افراد میں سے ہیں، اعلیٰ قومی سلامتی کونسل میں اپنا نمائندہ مقرر کرتا ہوں۔ امید ہے کہ آپ اس اہم ذمہ داری کی انجام دہی میں پوری طرح کامیاب رہیں گے۔

اسی طرح برادر عزیز جناب ڈاکٹر محمد باقر ذوالقدر کی شب و روز کی کوششوں پر ان کا شکریہ ادا کیا جاتا ہے۔

ان شاء اللہ ہمارے آقا حضرت بقیۃ اللہ الاعظم عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی عنایات کے سائے میں آپ ہمیشہ سربلند ایرانی قوم کے لیے ایک مجاہد سپاہی بنے رہیں۔

سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای