
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای نے جناب ڈاکٹر ذوالقدر کو اپنا سیاسی مشیر مقرر کیا ہے۔
رہبر انقلاب کے حکم کا متن حسب ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
برادر محترم جناب ڈاکٹر محمد باقر ذوالقدر
آپ کے قیمتی تجربات کے پیش نظر میں آپ کو اپنے سیاسی مشیر کے طور پر منصوب کرتا ہوں۔ امید ہے کہ آپ اس ذمہ داری کی انجام دہی اور اسلامی انقلاب کے اہداف و مقاصد کو آگے بڑھانے میں ہمارے آقا حضرت بقیۃ اللہ الاعظم عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی عنایات کے سائے میں کامیاب رہیں گے۔
سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای