حضرت آیت اللہ خامنہ ای کے حکم سے:
سپریم کمانڈر آيت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای نے ایک حکم جاری کر کے میجر جنرل علی عبداللہی کو مسلح فورسز کے جنرل اسٹاف کا سربراہ منصوب کیا ہے۔
سپریم کمانڈر کا حکم حسب ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
میجر جنرل علی عبداللہی
صیہونی۔امریکی دشمن کے ہاتھوں لیفٹیننٹ جنرل شہید سید عبدالرحیم موسوی کی شہادت کے پیشِ نظر، نیز آپ کی گراں قدر خدمات اور قیمتی تجربات کو مدنظر رکھتے ہوئے، آپ کو مسلح فورسز کا چیف آف جنرل اسٹاف مقرر کرتا ہوں۔
مندرجہ ذیل مطلوبہ امور کو زیادہ سے زیادہ جامۂ عمل پہنائے جانے کی توقع ہے:
1. مسلح فورسز اور عوامی رضاکار فورس کی صلاحیتوں کو بڑھانا اور دفاعی و سیکورٹی تیاریوں کو ہمہ جہت اور اپ ٹو ڈیٹ بنانا۔
2. ایران کے مقدس اسلامی جمہوری نظام کے خلاف ہر سطح اور نوعیت کے روایتی اور جدید فوجی، شناختی اور ہائبرڈ خطرات کا بروقت، انقلابی اور مؤثر جواب دینے کی طاقت پیدا کرنا۔
3. امام شہید (رحمت اللہ علیہ) کی تدبیر کی بنیاد پر مسلح فورسز کے جنرل اسٹاف اور خاتم الانبیاء مرکزی ہیڈ کوارٹر کے انضمام کے عمل کی تکمیل۔
امید ہے کہ اللہ کی عنایات اور ہمارے آقا حضرت حجت (عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف) کی خیر و برکت کی دعاؤں کے سائے میں اسلامی نظام کی تمام مسلح فورسز کے لیے مزید کامیابیاں اور ہر طرح کی فتح و نصرت حاصل ہوگی۔
سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای