آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کے حکم سے:
سپریم کمانڈر آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای نے ایک حکم کے ذریعے بریگیڈیر جنرل کیومرث حیدری کو مسلح فورسز کے جنرل اسٹاف کے نائب سربراہ کے عہدے پر منصوب کیا ہے۔
سپریم کمانڈر کا حکم حسب ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
بریگیڈیر جنرل کیومرث حیدری
آپ کی فرض شناسی، اہلیت اور قابل قدر تجربات کے پیش نظر اور جنرل اسٹاف کے سربراہ کی سفارش پر میں آپ کو مسلح فورسز کے جنرل اسٹاف کا نائب سربراہ مقرر کرتا ہوں۔
اسلامی جمہوریۂ ایران کی مسلح فورسز کی دفاعی اور سلامتی کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے میں معاونت، مسلح فورسز کی روحانی بنیاد اور جذبۂ جہاد کا استحکام اور جنرل اسٹاف کے سربراہ کی رائے کو مدنظر رکھتے ہوئے فورسز کی معاشی ضروریات پر توجہ دیے جانے کی آپ سے توقع ہے۔
امید ہے کہ ہمارے آقا (امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف) کی عنایات اور دعائیں آپ اور مسلح فورسز کے تمام اہلکاروں کی توفیقات میں اضافے کا سبب بنیں گی۔
سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای