rahbar.ir

آیت اللہ خامنہ ای کے حکم سے:

میجر جنرل مصطفیٰ ایزدی سپاہ پاسداران کے ڈپٹی کمانڈر انچیف کے عہدے پر منصوب

سپریم کمانڈر آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای نے ایک حکم جاری کر کے میجر جنرل پاسدار مصطفیٰ ایزدی کو سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کا ڈپٹی کمانڈر انچیف منصوب کیا ہے۔

سپریم کمانڈر کا حکم حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

میجر جنرل پاسدار مصطفیٰ ایزدی

آپ کی فرض شناسی، اہلیت اور قابل قدر تجربات کو مدنظر رکھتے ہوئے اور اسی طرح سپاہ کے کمانڈر انچیف کی تجویز پر میں آپ کو سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کا ڈپٹی کمانڈر انچیف مقرر کرتا ہوں۔

آپ سے سپاہ کے کمانڈر انچیف کی تدابیر کے مطابق ذمہ داریوں اور مشنز کی تقسیم کے ساتھ تنظیمی تیاریوں کی سطح کو بلند کرنے میں جہادی کردار ادا کرنے کی توقع ہے۔

امید ہے کہ اللہ کی عنایات اور ہمارے آقا (حضرت حجت عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف) کی خیر و برکت سے معمور دعاؤں کے سائے میں اسلامی نظام کی تمام مسلح فورسز کو مزید توفیقات اور ہر طرح کی فتح و نصرت حاصل ہوگی۔

سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای