سپریم کمانڈر کے حکم سے:
سپریم کمانڈر آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای نے ایک حکم کے ذریعے ریئر ایڈمرل پاسدار علی عظمائی کو سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈر کے عہدے کے لیے منصوب کیا ہے۔
سپریم کمانڈر کا حکم حسب ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
ریئر ایڈمرل پاسدار علی عظمائی
صہیونی-امریکی دشمن کے ہاتھوں ریئر ایڈمرل پاسدار علیرضا تنگسیری کی پرافتخار اور سرفرازانہ شہادت کے پیش نظر اور آپ کی فرض شناسی، اہلیت اور قابل قدر تجربات کو مدنظر رکھتے ہوئے، سپاہ کے کمانڈر انچیف کی تجویز پر میں آپ کو سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈر کے عہدے پر مقرر کرتا ہوں۔
آپ سے ٹریننگ، مہارتوں، بحری سازوسامان اور سہولیات کو بہتر بنانے، جنگی صلاحیت اور تیاری میں اضافے کے ساتھ مضبوط انٹیلی جنس، روحانیت و بصیرت میں فروغ، اسلامی انقلاب کے معیار کے مطابق بحریہ تیار کرنے کے لیے بحری فورسز کی معاشی ضروریات پر توجہ اور اسی طرح سپاہ، بسیج اور اسلامی جمہوریۂ ایران کی بحریہ کے دیگر شعبوں اور متعلقہ فوجی و سول اداروں کے ساتھ مؤثر اور ہم آہنگ تعاون کی توقع ہے۔
امید ہے کہ ہمارے آقا (امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف) کی عنایات اور دعائیں آپ اور اس فورس کے تمام مجاہدین کی روز افزوں توفیقات کا سبب بنیں گی۔
سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای