rahbar.ir

عید میلاد النبی کی مناسبت سے ڈھائی ہزار سے زیادہ قیدیوں کی سزائیں معاف یا سزاؤں میں کمی

پیغمبر اکرم حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم اور امام جعفر صادق علیہ السلام کے یوم ولادت کی مناسبت سے ڈھائی ہزار سے زیادہ قیدیوں کی سزائيں معاف یا کم کی گئی ہیں۔

عدلیہ کے سربراہ حجۃ الاسلام و المسلمین محسنی اژہ ای نے رہبر انقلاب اسلامی کو ایک خط لکھ کر عام اور انقلابی عدالتوں اور مسلح افواج کے عدالتی ادارے سے اور اسی طرح محکمہ جاتی کارروائی کے تحت سزا پانے والے 2577 افراد کی سزائيں معاف کرنے یا ان کی سزاؤں میں کمی یا تبدیلی کی تجویز پیش کی تھی، جس پر آيۃ اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای نے فیصلے کی ذمہ داری عدلیہ کے سربراہ کو تفویض کردی۔

حجۃ الاسلام و المسلمین محسنی اژہ ای نے اس کے بعد ضروری تفتیش اور جائزے کے بعد ان سزا یافتگان کی سزائیں معاف کرنے یا ان کی سزاؤں میں کمی یا تبدیلی پر عمل درآمد کا حکم جاری کر دیا۔