rahbar.ir

رہبر انقلاب کے نمائندوں نے آيت اللہ نوری ہمدانی کی عیادت کی

رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای کے نمائندوں کے ایک وفد نے بدھ کے روز اسپتال جا کر آيت اللہ نوری ہمدانی کی عیادت کی۔

حجت الاسلام و المسلمین رحمیانی، حجت الاسلام و المسلمین محمدی عراقی، حجت الاسلام و المسلمین محمدیان اور حجت الاسلام و المسلمین حاج علی اکبری نے تہران کے ایک اسپتال پہنچ کر مراجع تقلید میں سے ایک آیت اللہ نوری ہمدانی کو رہبر انقلاب اسلامی کا سلام پہنچایا اور ان کے علاج معالجے کی معلومات حاصل کیں۔

رہبر انقلاب کے نمائندوں نے اسی طرح آيت اللہ نوری ہمدانی کی جلد از جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ حوزات علمیہ ایک بار پھر اس عظیم مرجع تقلید کے علمی فضل سے بہرہ مند ہوں گے۔