rahbar.ir

پارلیمنٹ کے اسپیکر کی رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات

پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای سے ملاقات اور گفتگو کی۔

اس ملاقات میں امریکی۔صیہونی دشمن کی فوجی، معاشی اور شناختی جنگ کی تازہ ترین صورت حال کا جائزہ لیا گیا اور ملک کی طاقت کے عناصر کو مضبوط بنانے، سماجی ہم آہنگی اور قومی اتحاد کے تحفظ و استحکام میں پارلیمنٹ کے نمائندوں کے مؤثر کردار، مبعوث شدہ قوم کی جانب سے عوامی اجتماعات میں مسلسل آگاہانہ اور استقامی موجودگي، عوام کے اقتصادی اور معاشی مسائل کے حل کے لیے حکومت اور پارلیمنٹ کے باہمی تعاون اور ملک کے اسٹریٹجک حلیفوں سے متعلق امور کو آگے بڑھانے پر زور دیا گیا۔

مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر نے اس ملاقات میں مسلط کردہ تیسری جنگ کے آغاز سے اب تک عوامی نمائندوں کی سرگرمیوں اور ملک کے مسائل و مشکلات حل کرنے کے لیے پارلیمنٹ کے جاری اور آئندہ کے پروگراموں کے بارے میں بھی رپورٹیں پیش کیں۔