
عدلیہ کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین محسنی اژه ای نے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔
اس ملاقات میں عدل و انصاف کے فروغ، عوامی حقوق کے تحفظ اور بدعنوانی اور اس کی بنیادی وجوہات کے خلاف مؤثر کارروائی کے ذریعے نظام کے سماجی سرمائے میں اضافے، مقدمات کی فوری، محتاط اور فیصلہ کن سماعت اور احکام پر بروقت اور مؤثر عمل درآمد، عدالتی نظام میں ہمہ گیر اور نمایاں تبدیلی، اہم امور بالخصوص قوانین کے درست نفاذ کی نگرانی اور مسلسل معائنوں کے لیے جدید ٹیکنالوجیز سے زیادہ سے زیادہ استفادے، اداروں اور تنظیموں کے انتظام میں معاونت، جرم پر منتج ہونے والی تساہلی اور غفلتوں کی جانچ، جرائم کے خلاف فیصلہ کن کارروائی اور متعلقہ اداروں کے تعاون سے خلاف ورزیوں کے اسباب ختم کرنے کے لیے کوششوں اور منصوبہ بندی، نیز امریکی۔صیہونی مجرموں کے جرائم کے نتیجے میں ہونے والے مادی اور معنوی نقصانات اور حقوق کے حصول کے لیے سنجیدہ اقدامات پر زور دیا گیا۔
اس ملاقات کے آغاز میں جناب محسنی اژه ای نے عدلیہ کے نئے دور کے پروگراموں کے بارے میں ایک رپورٹ پیش کی جس میں عدالتی اصلاحات کی دستاویز کو جدید خطوط پر استوار کرنا اور مقدمات کی سماعت میں وقت کی بچت، اخراجات میں کمی، فیصلوں کے معیار اور استحکام میں بہتری اور عدلیہ کے اہلکاروں کی دیانت داری کے فروغ کے لیے امور کے ڈیجیٹلائزیشن کے عمل میں تیز رفتاری جیسے موضوعات شامل تھے۔