
گزشتہ کچھ مہینوں کے دوران ملک بھر سے بعض طلباء نے رہبر انقلاب اسلامی کو خطوط ارسال کیے ہیں۔ آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای نے ان خطوط کا جواب دیا ہے۔ اس خط میں انھوں نے طلباء کو علم، ایمان، تزکیۂ نفس، خدا سے تقرب اور قرآن و اہلبیت سکی تعلیمات سے زیادہ سے زیادہ آشنائی کی تاکید کی ہے۔
آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای کا خط حسب ذیل ہے۔
بسم اللہ الرحمن الرحیم
میرے عزیز بچوں پر سلام
آپ کے محبت بھرے خطوط پڑھے۔ آپ نوجوان اور پُرجوش طلباء کی عنایتوں کا شکر گزار ہوں۔ آپ سب کے لیے، جنھوں نے مجھ پر ایک حق قرار دیا ہے، خاص دعا کروں گا۔
آپ اور بہت سے دیگر نوجوانوں اور طلباء کے خطوط و پیغامات میں، جو اس حقیر کو محبت و عنایت کے قابل سمجھتے ہیں، مستقبل کی تعمیر کے لیے عزم، ارادہ اور ذمہ داری کا احساس صاف دکھائی دیتا ہے۔ یہ مضبوط عہد ایک گراں قدر امانت ہے، جس کی جڑیں خالص محمدی اسلام (صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) کے مکتب اور خمینی کبیر اور رہبر شہید خامنہ ای اعلیٰ اللہ مقامہما کے ورثے میں پیوست ہیں اور یہی ہمارے "مشترکہ پیمان" کے رشتے کو ایک دوسرے سے جوڑتا ہے۔
اس مقصد کی تکمیل کے لیے جہاں تک ممکن ہو خود کو علم، ایمان، تزکیۂ نفس، خدا سے تقرب اور قرآن و اہل بیت علیہم السلام کی تعلیمات سے گہری آشنائی کے زیور سے آراستہ کیجیے۔ دوہری محنت اور جدت عمل کے ذریعے ایران عزیز کی طاقت اور قوت میں اضافہ کیجیے تاکہ ہمارے مہربان مولا امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی دعا سے ترقی و پیشرفت اور اسلامی-ایرانی تمدن کی چوٹیوں کی جانب عہد کرنے والے لشکروں کا سفر بہتر سے بہتر اور زیادہ تیزی سے پایۂ تکمیل تک پہنچے، ان شاء اللہ۔
سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای
26 اکتوبر 2026