
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای نے ملک کے فرض شناس اور انقلابی فنکار جناب کوروش زارعی کے انتقال پر ایک تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام حسب ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
جناب کوروش زارعی کے انتقال پر، جو ملک کے فرض شناس اور انقلابی فنکار تھے، افسوس ہوا۔ ملک کے شہروں اور کم ترقی یافتہ علاقوں میں ڈرامائی فنون کے فروغ کے لیے مرحوم کی مسلسل سرگرمیاں اور اسلامی انقلاب کی اقدار پر ان کی ثابت قدمی قابل تحسین تھی۔ میں ان کے اہل خانہ اور ملک کی فنکار برادری کو تعزیت پیش کرتے ہوئے، اللہ کی بارگاہ سے مرحوم کے لیے مغفرت، بخشش اور اجر الٰہی کی دعا کرتا ہوں۔
سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای
11 نومبر 2026