rahbar.ir

انقلابی ادیب منصور انوری کے انتقال پر رہبر انقلاب کا تعزیتی پیغام

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای نے ملک کے فرض شناس اور انقلابی فنکار جناب منصور انوری کے انتقال پر ایک تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

جناب منصور انوری کے انتقال پر افسوس ہوا ہے، جو ایک فرض شناس اور انقلابی ادیب تھے۔

مرحوم نے متعدد کتابیں لکھ کر، جن میں بارہ جلدوں پر مشتمل ناول "جادۂ جنگ" بھی شامل ہے اور جو رہبر مجاہد و شہید کی توجہ اور تحسین کا مستحق قرار پائی، اسلامی انقلاب کے تئیں اپنا فرض ادا کیا۔

میں ان کے اہل خانہ اور ملک کی ادبی برادری کو تعزیت کرتے ہوئے، اللہ کی بارگاہ سے مرحوم کے لیے مغفرت، بخشش اور اجرِ الٰہی کی دعا کرتا ہوں۔

سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای

11 نومبر 2026