rahbar.ir

حسینیۂ زینبیہ میں شب شہادت حضرت فاطمہ کی مجلس کا انعقاد

جگر گوشۂ رسول حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شب شہادت کی مجلس حسینیۂ زینبیہ میں منقعد ہوئي جس میں عوام کے مختلف طبقوں کے ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔

رہبر شہید کے مقام شہادت کے جوار میں منعقد ہونے والی یہ مجلس مغرب و عشا کی نماز جماعت سے ادا کیے جانے کے بعد شروع ہوئي۔ مجلس کے آغاز میں جناب مہدی سماواتی نے دعائے توسل پڑھی اور اہلبیت علیہم السلام کے مصائب بیان کیے۔ اس کے بعد حجت الاسلام و المسلمین ناصر رفیعی نے مجلس سے خطاب کیا۔ انھوں نے اپنے خطاب میں امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کے دفاع کے لیے حضرت صدیقہ طاہرہ کی روش پر روشنی ڈالی۔ انھوں نے کہا کہ حضرت فاطمہ زہرا علیہا السلام نے تقریریں کر کے، بااثر افراد سے براہ راست بات کر کے، حساس موقعوں پر لوگوں کے سامنے آ کر اور سیاسی وصیت نامہ لکھ کر امیر المومنین کی مظلومیت کے دفاع کے لیے قیام کیا اور اپنی آخری سانس تک اس میدان میں تشریح کے جہاد سے پیچھے نہیں ہٹیں۔

مجلس میں جناب میثم مطیعی نے ام الائمہ حضرت صدیقہ طاہرہ سلام اللہ علیہا کی شب شہادت کی مناسبت سے مرثیہ خوانی اور نوحہ خوانی کی۔

رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے ایام فاطمیہ کی مناسبت سے مجالس عزا، جو نماز مغرب و عشا کے بعد شروع ہوتی ہیں، سنیچر 14 نومبر کی شب تک جاری رہیں گی۔