rahbar.ir

حسینیۂ زینبیہ میں حضرت زہرا کی شہادت کی شام غریباں کی مجلس کا انعقاد

رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے جگر گوشۂ رسول حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کی شام غریباں کی مجلس حسینیۂ زینبیہ میں جمعے کی شام منقعد ہوئي جس میں عوام کے مختلف طبقوں کے ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔

رہبر شہید کے مقام شہادت کے جوار میں منعقد ہونے والی یہ مجلس مغرب و عشا کی نماز جماعت سے ادا کیے جانے کے بعد شروع ہوئي۔ مجلس کے آغاز میں جناب جواد حیدری نے امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف سے توسل کرتے ہوئے حضرت زہرا کے مصائب بیان کرتے ہوئے نوحہ خوانی کی۔

اس کے بعد حجت الاسلام و المسلمین سید باقر طباطبائي نژاد نے مجلس سے خطاب کیا۔ انھوں نے قرآن مجید کی آیات کا حوالہ دیتے ہوئے جوش اور عزم کی کمزوری، اختلاف اور ٹکراؤ اور دنیا پرستی جیسے تین اسباب کا جائزہ لیتے ہوئے انھیں جنگ احد میں مسلمانوں کی شکست کے اصل اسباب قرار دیا۔ انھوں نے کہا کہ بہت زیادہ چوکنا رہنا چاہیے کیونکہ یہ تین اسباب کسی بھی زمانے میں حق کے محاذ کی شکست کی راہ ہموار کر سکتے ہیں لیکن ایرانی قوم اور مزاحمتی محاذ نے اپنی استقامت، ٹھوس ارادے اور عزم اور سماجی یکجہتی سے امریکا کو زبردست شکست کا مزہ چکھایا ہے۔

مجلس کے آخر میں جناب محمود کریمی نے ام الائمہ حضرت صدیقہ طاہرہ سلام اللہ مصائب بیان کرتے ہوئے نوحہ و سینہ زنی کی اور اسی طرح رہبر شہید کی یاد میں بھی نوحہ پڑھا۔

رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے ایام فاطمیہ کی مناسبت سے منعقد ہونے والی مجالس عزا کی آخری مجلس کل سنیچر 14 نومبر کی شب حسینیۂ زینبیہ میں منعقد ہوگی۔