اور ہم چاہتے ہیں کہ ان لوگوں پر احسان کریں جنھیں زمین میں کمزور کر دیا گیا تھا
امید کرتا ہوں کہ ہمارے مولا امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی دعائے خیر کی برکت سے تمام مجاہدین، شہداء، مزاحمت کے جانبازوں، ہجرت کرنے والوں اور ان کے صابر اہل خانہ پر اللہ کی مختلف عنایات اور الطاف نازل ہوں۔
"اور ہم چاہتے ہیں کہ ان لوگوں پر احسان کریں جنھیں زمین میں کمزور کر دیا گیا تھا اور انھیں پیشوا بنائیں اور انھیں (زمین کا) وارث قرار دیں۔" (سورۂ قصص، آيت 5)
