ایام شہادت حضرت فاطمہ کی پہلی مجلس
حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے ایام شہادت کی مناسبت سے پہلی شب کی مجلسِ عزا، رہبر شہید کے مقام شہادت کے قریب واقع زینبیہ (امام بارگاہ) میں منعقد ہوئی۔ یہ مجلس رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای کی جانب سے منعقد کی گئی جو ایرانی عوام کے رات میں ہونے والے مظاہروں کے وقت سے پہلے اختتام پذیر ہوگئی۔ مجلس نماز مغرب و عشاء کے فوراً بعد شروع ہوئی۔







