سپریم کمانڈر کے الگ الگ احکامات سے
سپریم کمانڈر کے الگ الگ احکامات سے

سپریم کمانڈر آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای نے الگ الگ احکامات جاری کرتے ہوئے مسلح فورسز کے چھے اعلیٰ رتبہ کمانڈروں اور منتظمین کی ذمہ داریوں اور مشنز کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔
ان احکامات کے مطابق میجر جنرل علی عبداللہی کو مسلح فورسز کے جنرل اسٹاف کا سربراہ اور بریگیڈیئر جنرل کیومرث حیدری کو مسلح فورسز کے جنرل اسٹاف کا نائب سربراہ مقرر کیا گیا۔
اسی طرح بریگیڈیئر جنرل احمد وحیدی کو میجر جنرل کا رینک عطا کرتے ہوئے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف کی ذمہ داری سونپی گئی ہے جبکہ میجر جنرل مصطفیٰ ایزدی نے آئي آر جی سی کے ڈپٹی کمانڈر انچیف کی ذمہ داری سنبھالی ہے۔
ان احکامات میں اسی طرح آئی آر جی سی کی بحریہ کی کمان کی ذمہ داری ریئر ایڈمرل علی عظمائی اور رضا کار فورس بسیج کی سربراہی کی ذمہ داری حجۃ الاسلام والمسلمین حسین طائب کو سونپی گئی۔